اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔فرانسیسی پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کیساته بینکنگ شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.
یہ بات 'کلود بارٹلون' نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے گورنر 'ولی اللہ سیف' کیساته ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ فرانس اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے نفاذ کیلئے تکنیکی مدد اور حمایت کرے گا.
اس موقع پر فرانسیسی پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے پس منظر میں پیرس،تہران کے ساته باہمی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے.
دریں اثنا، ایران کے مرکزی بینک کے گورنر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فرانسیسی بینکوں سمیت دیگر ممالک کے مختلف بینکوں کیساته تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.
انہوں نے کہا کہ اطالوی، آسٹریائی اور جرمن بینکوں نے عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته اپنے تعلقات بحال کئے ہیں لیکن فرانسیسی بینکوں کیساته تعلقات کو بڑهانے کے حوالے سے تاحال کچه مسائل کا سامنا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲